امریکا نے جنگی مشقوں کےلئے ہیلی کاپٹر یورپ پہنچادیئے

امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے،روس کی جنگی مشقوں کے بعد امریکا نے بھی نئی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس اور امریکا میں کشیدگی مزید بڑھنے لگی، روسی جنگی اقدامات اور مشقوں پر امریکی فورسز متحرک ہو گئیں۔ واشنگٹن نے 90 ہیلی کاپٹرز یورپ پہنچا دیئے۔

روس کی حالیہ جنگی مشقوں کے بعد امریکا نے بھی جوابی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

امریکہ کے 90 ہیلی کاپٹرز بیلجیئم میں ری فیولنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں، جہاں سے انہیں جرمنی، رومانیہ، لیٹویا اور پولینڈ بھیجا جائے گا۔ دونوں ممالک میں گزشتہ نو ماہ سے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو بھی نکال دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store