اہم یورپی ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ فائل فوٹو یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

برسلز میں بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لحبیب نے نیٹو کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بیلجیئم وقت آنے پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

بیلجیئن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آ رہا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، گزشتہ سال 2023ء کے ماہِ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store