وہ یورپی ممالک جن کی شہریت حاصل کرنا آسان ہے

فہرست کے مطابق یورپی ممالک میں سویڈن  کی شہریت حاصل کرنا آسان ہے فائل فوٹو فہرست کے مطابق یورپی ممالک میں سویڈن کی شہریت حاصل کرنا آسان ہے

آج کل معاشرے میں ہر دوسرے شخص کی یہ خواہش ہے کہ وہ کسی یورپی ملک میں جاکر روزگار کمائے اور اپنے گھر والوں کی زندگی آسان بنائے، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کن یورپی ممالک میں جاکر آپ آسانی سے شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے پہلے نمبر پر سویڈن آتا ہے، جہاں تقریباً دس میں سے ایک (9.3%) غیر یورپی شہریت حاصل کرلیتے ہیں، جو یورپی یونین کی اوسط سے دوگنا ہے۔

سویڈن میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے قبولیت کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، جہاں خواتین کو مردوں کے لیے 8.66% کے مقابلے میں 10.02% قبولیت کی شرح حاصل ہے۔

ناروے، نیدرلینڈز، پرتگال اور آئس لینڈ شہری بننے والے دوسرے سے پانچویں آسان ترین ممالک ہیں، جن کی حصول کی شرح 25 میں سے ایک (4%) ہے۔

اعداد و شمار کے حساب سے اگر بات کی جائے تو زیادہ تر شمالی یورپی ممالک شہریت کے حصول کے لئے انتہائی آسان ہیں، جن میں سویڈن، ناروے، آئس لینڈ اور فن لینڈ کی شہریت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

برطانیہ آٹھویں نمبر پر ہے، جہاں 50 میں سے تقریباً تین (3.2%) باشندوں کو شہریت دی گئی۔جنوبی یورپ میں پرتگال سب سے آسان ہے، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور برطانیہ یورپی ملک کا ممبر بننے کیلئے سب سے آسان ہے۔

شمالی اور مغربی یورپ قومیت کو تبدیل کرنے کے لیے سب سے آسان علاقے ہیں، جس کی قبولیت کی شرح وسطی یورپ میں 1.9% اور جنوب میں 3.6% کے مقابلے میں 5.9% ہے۔

پولینڈ اور کروشیا وسطی یورپ میں قومیت کی تبدیلی کے لیے سب سے آسان ممالک ہیں، جن کی شرحیں بالترتیب 4% اور 3.9% ہیں۔

install suchtv android app on google app store