شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے دنیا کا چکر مکمل کر لیا

شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے سولر امپلس فائل فوٹو شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے سولر امپلس

شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے سولر امپلس نے دنیا کا چکر مکمل کر لیا ہے جس کے بعد سولر امپلس دنیا کا پہلا ایسا جہاز بن گیا ہے جو صرف سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کی مدد سے دنیا گھوم چکا ہے۔

سولر امپلس نے اپنی مہم کے آخری مرحلے میں قاہرہ سے ابو ظہبی تک کا سفر تقریبا اڑھتالیس گھنٹوں میں طے کیا،ایک آدمی کی گنجائش والے طیارے کو آندرے بورشبرگ اور برٹرینڈ پیکارڈ نے مختلف مراحل میں باری باری اڑایا جبکہ آخری پرواز کے پائلٹ برٹرینڈ پیکارڈ ہی تھے جنہوں نے ابو ظہبی میں جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کیا۔

قاہرہ سے ابوظہبی کی پرواز طیارے کے سفر کا سترواں اور آخری مرحلہ تھا اور اس دوران طیارے نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس کو عبور کیا۔

اپنی پرواز کے دوران جہاز نے چار براعظموں، تین سمندروں اور اور دو بحیروں کا سفر کیا۔

سولر امپلس اب تک تیس ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے شمسی توانائی کی مدد سے دنیا کا چکر لگانے والا پہلا طیارہ بن گیا ہے۔

سولر امپلس پروجیکٹ کا مقصد صاف ستھرے ایندھن کے استعمال کا مظاہرہ کرنا ہے۔

سولر امپلس کا وزن ایک کار سے زیادہ نہیں لیکن اس میں بوئینگ سات سو سینتالیس کے لگے ہوئے ہیں جس میں سات ہزار شمشی بیٹریاں ہیں جو توانائی کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

طیارے نے گذشتہ برس نو مارچ کو ابوظہبی سے ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store