ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، متعدد امریکی فوجی ہلاک

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے فائل فوٹو ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے

امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔  پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کر دیے گئے۔

اردن میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز پر گرفت مزید سخت کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں بھی امریکی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store