آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے فائل فوٹو آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ٹینکرز آبنائے ہرمز میں اس راستے سے گزر رہے تھے جسے ایران نے غیر مجاز قرار دیا ہے۔ اسی دوران وہ بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں ٹینکروں کے نام، ان کی ملکیت، آگ لگنے کے بعد کی صورتِ حال یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

تاحال اس واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی متعلقہ بحری جہازوں یا دیگر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے۔ اس علاقے میں بارودی سرنگوں یا بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات سے بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی عالمی منڈی متاثر ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store