امریکی حکام کی تحویل سے رہا ایرانی ٹینکر عملےکے 22 افراد کراچی میں ایرانی قونصل خانےکے حوالےکردیےگئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پاکستان اور ایران کے سفارتی مشنز کے تعاون سے وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں بتایاکہ امریکی حکام کی تحویل سے رہا 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پاکستان اور ایران کے سفارتی مشنز کے تعاون سے وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نےکہا ایرانی شہریوں کی واپسی کے عمل کے دوران امریکی اور ایرانی حکام سے رابطے میں رہے، 2 ماہ میں ایرانیوں کا یہ چوتھا گروپ ہے جس کی وطن واپسی میں پاکستان نے مدد کی، پاکستان اب تک 70 سے زائد ایرانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کرچکا ہے۔
وزیرخارجہ نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر کیا، اسحاق ڈار نے کہاکہ وزارت خارجہ اورپاکستانی اداروں نے ایرانی بھائیوں کی محفوظ وطن واپسی کےلیے پیشہ ورانہ اور مؤثر کردار ادا کیا۔