امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی شہریت سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے بھارت میں سیاسی اور سفارتی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھارت سمیت بعض ممالک کو جہنم جیسی جگہ قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اس بیان پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ تاہم فی الحال اس پر تفصیلی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر کے بیان کو شدید توہین آمیز اور بھارت مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری اور سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ یہ بیان نہ صرف بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ بلکہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
اپوزیشن نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ماضی میں بھی ایسے بیانات پر خاموش رہے ہیں، جو کمزور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔
سیاسی و سفارتی ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ اور بھارت کے درمیان پہلے ہی تجارتی اور سفارتی اختلافات موجود ہیں۔