متحدہ عرب امارات نے صدر ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی۔
ابوظبی سے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد الله کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے عین مطابق ہے، متحدہ عرب امارات کو صدر ٹرمپ کی قیادت اور عالمی امن کے لیے ان کے عزم پر مکمل اعتماد ہے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امارات کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ امن بورڈ کے مشن میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِ اعظم شیخ عبداللہ بن زید نے اس ضمن میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے بہت اہم ہے۔