امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کرتا تو روس اور چین اس پر کنٹرول حاصل کر لیتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا میں تیل کے شعبے میں سو ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس اور چین اگر چاہیں تو امریکا سے تیل خرید سکتے ہیں، تاہم وینزویلا میں کون سی تیل کی کمپنیاں کام کریں گی، اس کا فیصلہ امریکا خود کرے گا۔
کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں کام کرنے والی کمپنیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایکسن موبل نے وینزویلا کو سرمایہ کاری کے لیے غیر موزوں ملک قرار دے دیا ہے، جس سے وہاں مستقبل کی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔