مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ، لوگوں میں شدید خوف وہراس

مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ، لوگوں میں شدید خوف وہراس فائل فوٹو مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ، لوگوں میں شدید خوف وہراس

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا ، طیارے میں 3 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے انڈونیشیا میں ایئر پورٹ سے پرواز بھری ، کچھ ہی دیر بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

حکام نے چھوٹے مسافر طیارے کی تلاش شروع کر دی ہے ، ماکاسر سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق ٹربو پروپ طیارہ یوگیاکرٹا سے سولاویسی جزیرے کے شہر ماکاسر جا رہا تھا کہ دوپہر کے وقت طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ماکاسر سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے آپریشنز چیف، نے بتایا کہ طیارے کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store