اسرائیل اور امریکا، ایران جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تیل کی عالمی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

install suchtv android app on google app store