عماد وسیم کی جانب سے ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے اعلان کے بعد تیسرے فریق نائلہ راجا کا بیان سامنے آ گیا۔
یاد رہے کہ جولائی 2025ء میں نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت حاصل کی عماد وسیم اور نائلہ راجا کو صارفین نے ایک ساتھ دیکھا، اُس وقت ثانیہ اشفاق عماد وسیم کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔ اس موقع پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے طلاق کے اعلان کے بعد ایک بار پھر نائلہ راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، بہت سے لوگ انسٹاگرام پر اپنے تبصروں میں نائلہ راجا سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ بتائیں کہ یہ سب الزامات غلط ہیں یا پھر ثبوت پیش کریں۔
صارفین کی شدید تنقید کے بعد نائلہ راجا نے اپنے پیغام میں ثانیہ اشفاق کو ہی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر کوئی شخص واقعی ثبوت رکھتا ہے تو اسے مناسب قانونی محکموں میں پیش کرنا چاہیے۔ نائلہ راجا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے دعوؤں پر لاگو ہوتی ہے اور اگر کوئی اصل ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی بھی روک نہیں سکتا، الزام تراشی میں مشغول ہونے کے بجائے نائلہ نے لوگوں کو قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا۔ نائلہ راجا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر برس پڑے، اسے گھر توڑنے والی اور جھوٹا قرار دیا، ایک صارف نے کہا کہ ایسا اعتماد ہونا چاہیے کہ سب کچھ کرکے بھی ہم تو معصوم ہیں، کچھ کا کہنا تھا کہ نائلہ کے ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہی مجرم ہیں۔