کیلیفورنیا میں سیلاب، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی فائل فوٹو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جہاں مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ پارکنگ ایریا مکمل پانی سے بھر گیا۔

سان برنارڈینو کاؤنٹی میں مٹی اور ملبہ سڑکوں پر آنے سے گاڑیاں پھنس گئیں، کئی مقامات پر سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔

چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کےذریعے ریسکیو کیاگیا ، سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کردیےگئے۔ حکام نے متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کرسمس پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات نے لاس اینجیلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 4 روز میں 8 انچ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store