اسرائیل نے امن معاہدے کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ پر قبضے کا دعویٰ کردیا

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اعلان کیا ہے کہ ‘یلولائن’ اب اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے فائل فوٹو اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اعلان کیا ہے کہ ‘یلولائن’ اب اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اعلان کیا ہے کہ ‘یلولائن’ اب اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے اور یہ لائن غزہ کے لیے جدید دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے، حالانکہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یلو لائن سے پیچھے ہٹنا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 اکتوبر کو جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق اسرائیلی فوج یلو لائن سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ یہ لائن اس علاقے کی نشاندہی کرتی ہے جہاں امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج نے انخلا کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق، اس وقت اسرائیلی فوج غزہ کے تقریباً 53 فیصد حصے پر قابض ہے، جس میں زیادہ تر زرعی علاقے شامل ہیں۔

منصوبے کے اگلے مرحلے میں فوج مزید علاقوں سے پیچھے ہٹے گی۔ اس کے علاوہ غزہ کے انتظام کے لیے عبوری اتھارٹی قائم کی جائے گی، بین الاقوامی فورس تعینات ہوگی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

ایال زمیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں “آپریشنل کنٹرول” رکھتی ہے اور حماس کو دوبارہ مضبوط نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج مستقبل میں ممکنہ حملوں کے لیے بھی تیار ہے اور ان کی منصوبہ بندی اگلے کئی سالوں کے لیے جاری رہے گی۔

زمیر نے یہ بھی کہا کہ مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک غزہ میں آخری ہلاک شدہ یرغمالی رن گوویلی کو واپس نہ لایا جائے۔ حماس نے باقی 20 زندہ یرغمالیوں اور 27 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں، سوائے گوویلی کے۔

غزہ حکام کے مطابق، 11 اکتوبر سے اسرائیلی فائرنگ میں 370 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیل حماس تنازع کے دوران فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70,360 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store