امریکا نے چین سے روابط کے باعث وسطی امریکا کے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے الزام لگایا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرتے تھے اور ایسے افراد ویزے کے اہل نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکی سرزمین پر چین کے مفادات کے لیے سرگرم ہیں، انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم انہوں نے متاثرہ افراد کے نام یا ان کے خلاف کسی مخصوص کارروائی کی تفصیل نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹیرف، سائبر سکیورٹی اور تائیوان سمیت متعدد امور پر اختلافات موجود ہیں۔