غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوئے، جس میں اسرائیل اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے حصہ لیا۔

دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store