امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے ورک ویزا کا اجرا فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے ٹرک چلانے سے نہ صرف امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ یہ مقامی ڈرائیوروں کے روزگار پر بھی منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے سیاحتی ویزوں کی فراہمی بھی روک دی تھی۔
محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے قلیل تعداد میں جاری حالیہ ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے ویزوں کا اجرا روکا گیا ہے۔