مودی حکومت کو سفارتی محاذ پر ناکامی، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، امریکا نے اگست میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 سے 29 اگست تک بھارت کے مجوزہ دورے کو منسوخ کر دیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر امریکا نے بھارت کو پہلے ہی خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی انتباہ کے باوجود بھارت نے روسی تیل کی درآمدات روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا، جس پر امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا۔

اس فیصلے کے بعد بھارت پر امریکی ٹیرف کی مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت روس سے براہِ راست اور بالواسطہ تیل درآمد کر رہا ہے، اس لیے بھارتی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store