ڈونلڈ ٹرمپ کا سونے پر ٹیرف نہ لگانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا سونے پر ٹیرف نہ لگانے کا اعلان فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ کا سونے پر ٹیرف نہ لگانے کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سونے پر ٹیرف نہ لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سونے پر ٹیرف نہیں لگائیں گے۔

امریکی صدر نے روس کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر یوکرین جنگ بندی کریں تو تجارت کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر سے کوئی معاہدہ طے نہیں کروں گا۔ اور ملاقات کے بعد یورپی یونین اور زیلنسکی کو کال کروں گا۔ لوگ تجارت کے لیے آنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات اچھے جا رہے ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store