بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی

بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ فائل فوٹو بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ

لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی، دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا۔

امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس حادثے میں ایک شخص جان بحق اور نو افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ائیر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی، تاہم عوامی سطح پر اس واقعے کو ایک ”غیر شناخت شدہ طیارے کے پرزے“ سے تعبیر کیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے حقیقت چھپاتے ہوئے اس واقعے کو ایک معمولی تکنیکی خرابی یا شناخت نہ ہونے والے طیارے کا حصہ قرار دیا۔

حالانکہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک تباہ شدہ رافیل جیٹ کا ٹکڑا تھا۔

امریندر سنگھ راجہ نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی عوام سے حقائق چھپائے گئے، اور دشمن کے ساتھ حقیقی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کو پوشیدہ رکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store