بھارتی جنگی طیارہ تیجس ایک اور حادثے کا شکار، جہاز تباہ

مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اور حادثہ پیش آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور شدید زخمی ہونے سے بچ گیا، تاہم جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں شامل تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تیجس طیارے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔ پہلا حادثہ مارچ 2024 میں جیسلمیر میں پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ گزشتہ سال دبئی ایئر شو کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے۔

واقعے کے بعد حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store