فرانسیسی صدر نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، یورپ میں تہلکہ مچ گیا

  • اپ ڈیٹ:
صدر ایمانویل میکرون فائل فوٹو صدر ایمانویل میکرون

فرانسیسی صدر نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو اور شہری آبادی کو بچایا جائے۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، اور اس ریاست کا وجود تسلیم کیا جانا چاہیے۔

اگر فلسطینی ریاست، اپنا اسلحہ چھوڑنے اور قابض اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ ہو، تو وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام میں کردار ادا کر سکتی ہے، اس مقصد کے سوا کوئی متبادل نہیں۔

install suchtv android app on google app store