امریکا کا عمران خان سے متعلق سوال پر جواب دینے سے انکار

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل فائل فوٹو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب دینے سے ہی گریز کر دیا۔ ٹیمی بروس سے پوچھا گیا تھا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے کو امریکا پاکستان کا داخلی معاملہ سمجھتا ہے؟

ٹیمی بروس نے صحافی سے کہا کہ اگر اس پر ٹرمپ انتطامیہ کا مؤقف جاننا ہو تو ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ سے پوچھ لیں۔

امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے سے متعلق بھارتی دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

میڈیا بریفنگ میں ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں۔

حقیقت جاننے کیلئے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے، بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے، امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store