امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکا بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے، امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو وہ بہت مضبوط پوزیشن میں آ سکتا ہے، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ان کی قیادت کو ختم کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی تبادلے پر غور جاری ہے، اگر میں متحدہ عرب امارت کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایران اور یو اے ای امیرممالک ہیں۔