ایران: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ شہید

ایران: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ شہید فائل فوٹو ایران: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حامد جنداگی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

install suchtv android app on google app store