امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی فائل فوٹو امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی، سینکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔

سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی آئی، صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہوچکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری موت کا شکار ہوئے۔

امریکی میڈٰا کے مطابق ، 7 لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولائنا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2 لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

سیلاب کا شکار ریاستوں میں لوگ صاف پانی سمیت بنیادی اشیا سے محروم ہیں، جو سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں ان میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشول سے تعلق رکھنے والے عمر خان بھی ہیں شامل ہیں جو سیلاب کے سبب گھر کی بالکونی پر پناہ لیے ہوئے تھے مگر ریلہ انکا گھر بہا لے گیا۔

install suchtv android app on google app store