روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، درجنوں افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ فائل فوٹو روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے میں 47 افراد ہلاک اور 206 زخمی ہوئے، فوجی انسٹیٹیوٹ پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے ہلاک و زخمی افراد کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store