پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انکار کے بعد بھارتی وزیرتجارت و صنعت پیوش گوئل کو دورے کی دعوت دیدی۔ شنگھائی تعاون تنظیم وزراء تجارت اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، ایس سی او رکن ممالک کے وزراء تجارت و معاشی امور اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیرتجارت کو ایس سی او وزراء تجارت اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کردیا۔ بھارتی وزیرتجارت پائیش گوییل کو دعوت نامہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھیجا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم وزراء تجارت اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، ایس سی او رکن ممالک کے وزراء تجارت و معاشی امور اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزارتی اجلاس کی تجاویز حکومتی سربراہی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش ہوں گی، ایس سی او تنظیم کے حکومتی سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شرکت کا دعوت نامہ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں موصول ہوگیا ہے تاہم وزیراعظم کے دیگر مصروفیات کی وجہ سے مودی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے دعوت نامہ ایس سی او کے تمام حکومتی سربراہان کو بھیجا۔ نریندر مودی کو دعوت نامہ ایس سی او طریقہ کارکے مطابق بھیجا گیا ۔ بھارت کی طرف سے انکار یا اقرار کا کوئی جواب نہیں آیا۔