برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور آج سے 29 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔