پولینڈکے نائب وزیراعظم Radoslaw Sikorski دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار کی دعوت پرپاکستان کادورہ کررہے ہیں۔ دورے کے دوران اسحاق ڈارپولینڈکے اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات اور معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے۔