اونٹوں کی منفرد حیثیت میں دلچسپی بڑھانے کے تناظر میں سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تعاون سے ’کیمل اسٹڈیز اسکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام مملکت میں اونٹوں کے شعبے میں تعلیم کے فروغ میں دلچسپی، ان کے ثقافتی، سماجی اور سائنسی تحقیق کے ذریعے معاشی زندگی پر اثرات پر تحقیق پر توجہ دینا ہے۔
گرانٹ میں اونٹوں سے متعلق چھ اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں ایک شعبہ تاریخی میدان ہے۔
اس میں اونٹوں کا تاریخی اور نسلی مطالعہ شامل ہے۔ دوسرا شعبہ ثقافتی ہےجس میں عربی اور سعودی ادب میں اونٹوں پر تنقیدی اور ادبی مطالعہ، بچوں کے ادب، اونٹوں کے الفاظ پر لغوی مطالعہ اور اونٹوں کی بصری اور سنیما فنون، نوشتہ جات، راک آرٹس وغیرہ میں نمائندگی کا مطالعہ شامل ہے۔
تیسرا سماجی میدان ہے جس میں عرب اور اسلامی معاشروں میں اونٹوں کی حیثیت، مقامی طور پر ان کی اہمیت، ان کے سماجی اثرات، مقامی اور عالمی برادریوں پر اونٹوں کی قومی سرگرمیوں کے اثرات، شاہ عبدالعزیز کیمل ریس اور اونٹ فیسٹیول شامل ہے۔
چوتھا موضوع اقتصادی میدان ہے جس میں اونٹوں کی مصنوعات کی اقتصادی شراکت پر مطالعہ شامل ہے۔
اس میں فیشن اور فرنیچر میں اون اور چمڑے، اونٹوں اور ان کی مصنوعات کے اقتصادی اثرات کو برقرار رکھنے کے طریقوں کی تحقیق، لانچ سے پہلے اور بعد میں اونٹوں کے معاشی اثرات کی پیمائش کے مطالعے شامل ہیں۔ اونٹوں کے تہواروں اور اس سے متعلق ادارے پر تحقیق شامل ہے۔
پانچواں موضوع ماحولیاتی ہے۔اس میں مطلوبہ تحقیق زمین کے استعمال کے ذریعے پائیدار ماحولیاتی ترقی، اونٹوں کے چرنے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج، بنجر زمینوں کے زرعی ماحولیاتی توازن میں ان کا کردار، اونٹوں کی کاشتکاری کے ماحولیاتی اثرات، ان کے ماحولیاتی پائیداری پر اثرات، ان اثرات سے نمٹنے کے لیے سائنسی طریقوں کی اختراع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اونٹوں کی اسکالرشپ کے چھٹے اور آخری مرحلے میں صحت کے شعبے میں اونٹوں کے جینیاتی نقشے پر مطالعہ کے علاوہ اونٹ کی مصنوعات، ان کے طبی اور علاج کے اثرات اور ان کے گوشت کے معیار کی پیمائش کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔
گرانٹ کئی اہم مراحل سے گزرے گی۔اس کا پہلا مرحلہ رجسٹریشن سے شروع ہوگا،
اس کے بعد تحقیقی تجاویز کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
ضروری فارم اور طریقہ کار کی تکمیل کے بعد ایک خصوصی سائنسی کمیٹی ان تجاویز کا جائزہ لے گی۔
جن طلبا کی تحقیقی تجاویز منظور ہوں گی انہیں مطلع کیا جائے گا۔ اس کے بعد تحقیق کا پہلا مسودہ جمع کروایا جائے گا۔
سائنسی کمیٹی جمع کردہ تحقیقی مسودوں کی جانچ کرے گی اور ان پر اپنی رائے دی گی۔
اس کے بعد اسکالرشپ کے لیےمنظور ہونے والے مقالوں کو تسلیم شدہ سائنسی جرائد میں شائع کیا جائے گا۔
وزارت ثقافت کی طرف سے اس گرانٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند مقامی اور بین الاقوامی ماہرین درج ذیل لنک https://engage.moc.gov.sa/camel_grants#smooth-scroll، پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
"کیمل اسٹڈیز گرانٹ" کو شروع کرنے سے وزارت ثقافت کا مقصد اونٹوں کے مطالعے سے متعلق شعبوں میں نظریاتی اور اطلاقی تحقیق میں عمدگی کی حمایت کرنا، نئی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز تیار کرنا ہے تاکہ اونٹوں کی ثقافتی اور اقتصادی قدر کو بڑھانے میں معاونت فراہم کی جائے۔