خواتین کے لباس سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایات جاری

عمرے کیلئے خواتین کا لباس کیسا ہونا چاہیے، سعودی وزار ت حج نے 3 ضابطے جاری کردیے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی۔ وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ’خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔

حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے‘۔

install suchtv android app on google app store