جنوبی افریقا میں بس پل سے گر گئی؛ 45 ہلاکتیں

جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی فائل فوٹو جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی

جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس بیریئرز کو توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جاگری اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیے زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 45 مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ حادثے میں صرف ایک 8 سالہ بچہ بچ گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store