ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ سے قبل چنئی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع

جنوبی افریقہ اور  پاکستان کی ٹیمیں فائل فوٹو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف بقاء کی جنگ لڑے گتا، میچ میں کامیابی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کی اُمید زندہ رکھے گی۔ تاہم میچ سے قبل چنئی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی اور جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز دوپہر ڈیڑھ بجے ہو گا۔

پاکستان اب تک ورلڈ کپ میں اہنے 5 میچز کھیل کر ابتدائی 2 میں کامیابی کے بعد مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرچکا ہے جن میں افغانستان کے خلاف اپ سیٹ شکست بھی شامل ہے۔

آج کے میچ سے قبل گرین شرٹس تھوڑی مشکل کا بھی شکارہیں۔ حسن علی بخار کی وجہ سے شاید آج کا میچ نہ کھیل پائیں تاہم تاہم فخر زمان کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ آج کے میچ میں واپسی کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ پانچ میچوں میں سے چار جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے، اسے واحد شکست کا سامنا نیدرلینڈز کے خلاف کرنا پڑاہے۔

اگرچہ چنئی کی پچز اسپنرز کے لیے اچھی ہیں اور یہ کم اسکور کا سبب بنا ہے ، لیکن آج کے میچ کے لیے استعمال کی جانے والی پچ میں معمول سے زیادہ باؤنس ہوگا۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی یہی پچ استعمال کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ نے 42.5 اوورز میں 248/2 رنز بنا کر جیت لیا تھا۔

ممکنہ اسکواڈ
آج کے میچ کیلئے ممکنہ طور پر پاکستان کے اسکواٖڈ میں بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں

جنوبی افريقہ
ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک( وکٹ کیپر)، ریسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور لیزاڈ ولیمز۔

install suchtv android app on google app store