فلسطینیوں کی نسل کشی: جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

غزہ فائل فوٹو غزہ

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر کو اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو نسل کشی قرار دیا۔ جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو قتل کرنا، انہیں شدید جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانا ہے۔‘

انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 21 ہزار 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store