شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا

شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا فائل فوٹو شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا

شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ہفتے کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا گیا۔

71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو کویت کی حکمران خاندان آل الصباح کے سینیئر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

سابق سفارت کار شیخ صباح الخالد وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store