ابوظہبی میں ٹریفک چالان سے متعلق بڑا ریلیف دے دیا

ابوظہبی میں ٹریفک چالان اب اسے قسطوں میں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔ فائل فوٹو ابوظہبی میں ٹریفک چالان اب اسے قسطوں میں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک چالان سے متعلق بڑا ریلیف دے دیا ہے اور اب اسے قسطوں میں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی کونسلوں کے محکمے کے ماتحت ٹرانسپورٹ سینٹر نے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت ’الدفع المیسر‘ (ادائیگی میں آسانی) کے نام سے متعارف کرائی ہے جس میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ محکموں کا ابوظہبی الاول بینک، ابوظبہی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز متعارف کرائی گئی اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ بھی یہ سہولت کی فراہمی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹ سینٹر سہولت سے مستفید ہونے کی شرائط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہو گی جبکہ جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔ یہ جرمانے 3، 6، 9 یا 12 میں کسی اضافی چارجز کے بغیر ادا کیے جاسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store