وزیر اعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد  سے ٹیلیفونک رابطہ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے 3 ٹرکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری شامل تھے۔

 

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store