یو اے ای نے 20 ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی

یو اے ای نے 20 ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی فائل فوٹو یو اے ای نے 20 ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 20 ممالک کے شہریوں کے لئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگادی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حال ہی میں 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے۔

20 ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے، ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ، اور کوموروس شامل ہیں۔

یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے مطابق نائجیریا کے ایسے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40 سال سے کم ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے یہ اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے جبکہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store