سعودی عرب اور یو اے ای میں سونے کی قیمتوں نے لوگوں کو پریشان کر دیا

سعودی گولڈ مارکیٹ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ فائل فوٹو سعودی گولڈ مارکیٹ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 26 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 217.58 ریال میں فروخت کیا جاتا رہام پیر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 216.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 248.66 ریال، 22 قیراط ایک گرام 227.94 اور18 قیراط 186.50 ریال رہی ہے۔

21 قیراط 8 گرام گنی 2,088.75 ریال، 22 قیراط 2,188.21 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,387.14 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 250,401.14 ریال میں دستیاب رہا۔

یو اے ای

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں تین سے چار درھم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دبئی اورشارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں بھی اضافے کا رجحان پایا گیا۔

امارات الیوم کے مطابق بعض ریاستوں میں فی گرام سونے کے نرخوں میں 6 درھم کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے سکے اور سبیکہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں چار درھم اضافہ کے بعد 248.75 درھم رہے۔

22 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 230.25 درھم ریکارڈ کیے گئے جن میں ہونے والا اضافہ 3.75درھم رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط والے سونے کی قیمت میں 3.5 درھم اضافہ ہونے کے بعد اس کی فی گرام قیمت 223 درھم رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ تین درھم اضافے کے بعد 191 درھم میں ہوگئے۔

ایک گولڈ شاپ کے ڈائریکٹر سیلز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کے دوران سونے کے بسکٹ ’سبیکہ‘ اور سونے کے سکوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے نرخوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے کے لیے لوگوں نے پہلے سے خریدا ہوا سونا فروخت کیا۔

install suchtv android app on google app store