قطری عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو موت کی سزا سنادی

قطری عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو موت کی سزا سنادی فائل فوٹو قطری عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو موت کی سزا سنادی

 

قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنادی۔ بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتیوں کو قطر کی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ قطر کی عدالت کے فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں، قطری عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی میڈیا نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کے قطر میں گرفتار ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی افسران کو اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں قطر میں 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ کے سابق افسران قطری بحریہ کے لیے ساز و سامان بنانے والی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store