بریانی میں زہر دے کر شوہر کا گلا کاٹنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم

  • اپ ڈیٹ:
بریانی میں زہر دے کر شوہر کا گلا کاٹنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم گوگل بریانی میں زہر دے کر شوہر کا گلا کاٹنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم

بھارت میں شوہر کو بریانی میں زہر دینے اور پھر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردینے والی بیوی کو پھانسی کی سزا سنادی گئی. 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 میں 38 سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا۔

قتل کے روز رمندیپ نے یہی نیند کی گولیاں ملائی گئی بریانی دونوں بیٹوں کو بھی کھلانی چاہی لیکن بڑے بیٹے نے بھوک نہیں ہے کہہ کر کھانے سے انکار کردیا جب کہ چھوٹا بیٹا یہ بریانی کھا کر باپ کی طرح گہری نیند سوگیا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر کے گہری نیند میں سونے کے بعد رمندیپ نےاپنے عاشق گرپریت کو گھر بلالیا جس نے سگجیت سنگھ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا اور جب بھی وہ نہ مرا تو چاقو نکال کر رمندیپ کو تھمادیا جس سے رمندیپ نے اپنے شوہر کا گلا کاٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کا عینی شاہد سگجیت کا وہی 9 سال کا بیٹا بنا جس نے بریانی نہیں کھائی تھی اور والد کے قتل سے قبل بیٹا دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو شور سے اٹھ گیا۔

مقتول کے بیٹے نے والدہ کو شوہر کا قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا اور بعد ازاں اس نے ماں کے خلاف عدالت میں گواہی دی۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ شادی شدہ رمندیپ کے اپنے عاشق گرپریت سے تعلقات تھے، رمندیپ نے اپنے شوہر کی 3.8 ملین ڈالر انشورنس پالیسی کے حصول کیلئے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا تاہم عدالت میں قتل ثابت ہونےپر خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

install suchtv android app on google app store