مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

مفتی رفیع عثمانی فائل فوٹو مفتی رفیع عثمانی

مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔

مرحوم کی نمازجنازہ کورنگی دارالعلوم کراچی میں ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، امیر جماعت اسلامی حافظ نیعم الرحمن، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الرحمن بھی شریک تھے۔

مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جبکہ تدفین دارالعلوم کے قبرستان میں کی جائے گی۔

مفتی محمد رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اعلٰی تھے، جو گزشتہ کئی عرصے سے عارضہ میں مبتلا تھے۔

 

install suchtv android app on google app store