کیکڑے کی ڈش کا 2 لاکھ روپے بل دیکھ کر ریسٹورنٹ انتظامیہ سے ناراض خاتون نے پولیس بلوالی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوستوں کے ساتھ سنگاپور کی سیر کو گئی ہوئی جاپانی خاتون سیاح نے ایک ریسٹورنٹ میں کیکڑے سے بنی ڈش کا آرڈر کیا۔ کھانے کے بعد بل دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ایک ڈش کا بل 2 لاکھ پاکستانی روپے (680 ڈالر) دیا گیا تھا۔
کیکڑے کی عام سے ڈش کا اتنا زیادہ بل دیکھ غصے میں بھری خاتون نے پولیس کو بلا لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے ڈش کی قیمت کے بارے میں درست طور پر آگاہ نہیں کیا تھا۔ ویٹر کی تجویز پر ریسٹورنٹ کی مشہور ڈش منگوائی تھی۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ویٹر نے انہیں کیکڑے کو ایک ڈش کے طور پر بتایا جس کی قیمت 20 ڈالر تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ ریسٹورنٹ اس ڈش کی قیمت 100 گرام کے حساب سے وصول کرتا ہے۔ ڈش تیار کرنے سے قبل اس کے وزن کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا تھا جس کا وزن تقریبا 3500 گرام تھا۔
ریسٹورنٹ انتطامیہ کا موقف تھا کہ ہم نے زیادہ پیسے وصول نہیں کیے اور جذبہ خیرسگالی کے طور پر بل 78 ڈالر کم کردیا۔