افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی فائل فوٹو افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی، جب کہ 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، زلزلے میں 2000 مکانات منہدم ہوئے، جس سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں نے تیسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزار دی ہے، جو دن بھر منہدم مکانات کا ملبہ ہٹا کر اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے۔

طالبان حکومت کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

install suchtv android app on google app store