حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم

 حنا الطاف اور آغا علی  کی  جدائی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم فائل فوٹو حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم

پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر زیرِ گرردش ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر، اداکار و گلوکار آغا علی کے بغیر ہی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا الطاف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی اپنے مداحوں کا خوب شکریہ ادا کیا اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی اسٹوریز ری شیئر کی ہیں۔ حنا الطاف کی انسٹا اسٹوریز میں بھی کہیں آغا علی کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔

اپنی سالگرہ سے قبل حنا الطاف نے ایک پوسٹ نئے سال کے آغاز سے متعلق بھی شیئر کی ہے، اس پوسٹ میں بھی حنا الطاف اکیلی ہی دیکھی جا سکتی ہیں۔ حنا الطاف کی اِن نئی اور اہم ترین پوسٹس نے اُن کی آغا علی کے ساتھ علیحدگی سے متعلق پھیلی افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز پر حنا الطاف کے مداحوں و صارفین کا سوال ہے کہ اتنے اہم موقعوں پر آغا علی حنا الطاف کے ہمراہ کیوں موجود نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر حنا الطاف اور آغا علی کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے اس جوڑے میں علیحدگی کی خبریں زیرِ گرردش ہیں۔

دوسری جانب اس جوڑی نے تاحال ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔  حنا یا آغا نے اپنی علیحدگی سے متعلق خبروں پر کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان نہیں دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store