یوکرینی صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا

اولیسکی ریزنخوف فائل فوٹو اولیسکی ریزنخوف

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہوئی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیر دفاع پر ذاتی حیثیت میں کرپشن کے کوئی الزامات نہیں تھے تاہم وزارت دفاع میں پروکیورمنٹ سمیت دیگر کئی اسکینڈلز اس اہم تبدیلی کی وجہ بتائے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store