فرانس میں طالبات کےعبایا پہننے پرپابندی کا اعلان

فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پابندی عائد کردی فائل فوٹو فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پابندی عائد کردی

فرانس میں حجاب کے خلاف ہونے والی قانون سازی کے بعد اسکولوں میں طالبات پر عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں میں واپسی سے قبل اسکول کے سربراہوں کو قومی سطح پر واضح اصول دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں عبایا پر پابندی سے مذہبی اور شہری آزادی پر بحث چھڑ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store