خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کت مطابق ٓوبے کے نجی اور سرکاری پرائمری اسکول 13 جنوری تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کےاوقات بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مڈل، پرائمری، ہائرسیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 9 بجے کھل کر ساڑھے تین بجے بند ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسکول 8 جنوری کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔